پاکستان
14 جولائی ، 2016

تحفظ پاکستان ایکٹ میں توسیع،ترامیم کیلئے کمیٹی قائم

تحفظ پاکستان ایکٹ میں توسیع،ترامیم کیلئے کمیٹی قائم

 


تحفظ پاکستان ایکٹ میں توسیع کےمعاملے پراہم پیش رفت ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےایکٹ میں توسیع کے لیے ضروری ترامیم کیلئےاعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی۔


ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہوں گے، کمیٹی ایکٹ میں توسیع کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔


اس حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو تحفظ پاکستان آرڈیننس لائیں گے، حکومت تحفظ پاکستان ایکٹ میں توسیع کی خواہاں ہے، وزیراعظم نے توسیع کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :