پاکستان
23 جنوری ، 2017

پاناما لیکس سے کئی وزرا کی نوکریاں داؤ پرلگی ہیں، چانڈیو

پاناما لیکس سے کئی وزرا کی نوکریاں داؤ پرلگی ہیں، چانڈیو

 

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے خواجہ سعد رفیق کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ پاناما لیکس کی وجہ سےسعد رفیق سمیت کئی وزراءکی نوکریاں داؤ پرلگی ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سعد رفیق کو چاہیے کہ وہ پہلے پھاٹک بنوائیں بعد میں دوسروں پر تنقید کریں،سی پیک سمیت بہت سےبڑےاہم منصوبے پیپلز پارٹی نے گزشتہ دور میں دیے، جبکہ نواز لیگ پہلے اتفاق فاؤنڈری کے بعد اب پاناما لیکس میں الجھ کر رہ گئی ہے۔

اس سے قبل مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے ایک بیان میں گوجرہ ریلوے حادثے میں 6 معصوم جانوں کی ضیاع پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ ہوا، ریلوے کراسنگ پر ایک سال میں 80معصوم شہریوں کی جانیں گئی ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ خواجہ سعد رفیق کا یہ کہنا کہ انہیں پتہ نہیں سمجھ سے باہر ہے،حادثے کی ذمہ داری وفاقی وزارت کو قبول کرنی چاہیے، پنجاب میں بہتر حکمرانی کا دعویٰ جھوٹ ثابت ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :