پاکستان
23 جنوری ، 2017

میاں شریف کی جائیداد صرف حسین نواز کو نہیں ملی، سلیمان شہباز

میاں شریف کی جائیداد صرف حسین نواز کو نہیں ملی، سلیمان شہباز

 

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ میاں شریف کی جائیداد صرف وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز شریف کو ملی ہے۔

سلیمان شہباز شریف نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ میاں شریف کا اثاثہ ان کے تینوں بیٹوں میں تقسیم ہواہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوازشریف، شہباز شریف اور عباس شریف کے درمیان اس حوالے سے تحریری معاہدہ موجود ہے۔

 

 

مزید خبریں :