پاکستان
24 جنوری ، 2017

بھارت میں ٹرین حادثات، الزامات پاکستان پر عائد کرنے کی تیاریاں

بھارت میں ٹرین حادثات، الزامات پاکستان پر عائد کرنے کی تیاریاں

بھارت میں تین ماہ میں چار بڑے ٹرین حادثات کے بعد بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات عائد کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے وران بھارت میں ٹرین کے چاربڑے حادثات پیش آئے ۔ان میں دو سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے سمیت تمام سیکورٹی ایجنسیوں نے ان میں پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔

بھارتی ایجنسیوں کو مشرقی چمپران سے آئی ای ڈی ملی ہے ۔ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ سب انڈرورلڈ جال سے منسلک ہےجس کا سیل نیو دہلی میں ایک ٹریول ایجنسی سے منسلک ہے۔اس کا ایک شخص نیپال جبکہ دوسرا کراچی سے معاملات سنبھالتا ہے ۔