پاکستان
24 جنوری ، 2017

ٹرمپ جنوبی ایشیاکیلئے فوری مندوب مقررکریں، زرداری

ٹرمپ جنوبی ایشیاکیلئے فوری مندوب مقررکریں، زرداری

سابق صدرآصف زرداری نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی سےنمٹنےکاجوموقع بارک اوبامانے گنوایا،ڈونلڈٹرمپ اسےحاصل کریں اور جنوبی ایشیاکے لیےسینئرمندوب فوری مقررکریں۔

سابق صدرآصف زرداری نے امریکی اخبارکوانٹرویودیتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کومشورہ دیا کہ خطےمیں رچرڈہالبروک جیساسفارتکاربھیجاجائے،ڈونلڈٹرمپ وہ کریں جوبارک اوبامانےنہیں کیا ۔بارک اوبامانےپاکستان کےکسی بھی چیف ایگزیکٹیوسےمناسب رابطہ نہیں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف ذہنوں کی جنگ پاکستان،شام،یمن،عراق اورلیبیامیں ہاری جاچکی ہے۔

سابق صدر نے ٹرمپ کےمخالفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ڈونلڈٹرمپ کومستردنہ کریں،خطےپراثرات چھوڑنےکاموقع دیں،ابھی ڈونلڈٹرمپ سےمتعلق کچھ بھی کہناقبل ازوقت ہے، ڈونلڈٹرمپ کی صدارت کے پہلے90روز کا تو انتظار کرلیں،90روز بعد دیکھیں گےکہ ڈونلڈٹرمپ محض باتیں کرتےہیں یاعمل بھی کرتےہیں۔ ڈونلڈٹرمپ ایسی ریاستوں میں کامیاب ہوئےجہاں ڈیموکریٹس کی شکست ناممکن تھی۔

 

مزید خبریں :