پاکستان
24 جنوری ، 2017

غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی تحلیل ہوسکتی ہے،دانیال عزیز

غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی تحلیل ہوسکتی ہے،دانیال عزیز

 

رہنما ن لیگ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی تحلیل ہوسکتی ہے، عمران خان کی تلاشی لی جانی ہے، دیکھنا ہے بائیں اور دائیں جیب سے کیا نکلتا ہے ۔

دانیال عزیز نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپی ہوئی ہے۔عمران خان اور جہانگیر ترین استثنا مانگ رہےہیں۔

رہنما ن لیگ مائزہ حمید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کے دل پر آج ایک اور فیتہ کٹ گیا ۔

 

 

 

مزید خبریں :