Time 09 نومبر ، 2017
کھیل

چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: جاپان نے پاکستان کو 1-3 سے ہرا دیا

فائل فوٹو—۔

میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں جاپان نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ کے 2 میچز میں اب تک ایک درجن گول کھا چکی ہے۔

گذشتہ روز میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 9 گول سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

میچ کی خاص بات میزبان کھلاڑی بلیک گوورز کی ہیٹ ٹرک تھی۔

دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی اپنے حریف کے خلاف بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

پاکستان کی جانب سے واحد گول ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر کیا۔

یہ پاکستان ہاکی ٹیم کی تاریخ کی بدترین شکست تھی، اس سے قبل 2006 میں اسپین میں کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی میں ہالینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 9گول سے شکست دی تھی۔

قومی ہاکی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ 

ٹیم کے ساتھ ساتھ اس وقت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری شہباز احمد اور سلیکشن کمیٹی کے رکن ایاز محمود بھی موجود ہیں۔

مزید خبریں :