پاکستان
Time 15 دسمبر ، 2017

جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونیکا فیصلہ

فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے بعد جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کےعہدے سے متعلق حتمی فیصلہ کل پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا، تاہم جہانگیر ترین نے نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے حوالے سے بھی قریبی رفقاء سے مشاورت کر رہے ہیں جب کہ جہانگیر ترین کی جگہ اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکریٹری جنرل کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آج جہانگیر ترین کو آف شور کمپنی اور اثاثے چھپانے سے متعلق کیس میں تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔