LIVE

پاک فضائیہ کی جانب سے تباہ کیے گئے بھارتی طیاروں کی تصاویر

ویب ڈیسک
February 27, 2019
 

گزشتہ روز بھارتی ایئر فورس کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن پاکستانی فضائیہ کی بروقت اور بھرپور کارروائی کے باعث بھارتی طیارے مانسہرہ کے علاقے جبہ میں 4 بم بھی گرا کر فرار ہو گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی مداخلت پر ہم سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی دراندازی کی تصدیق کی تاہم انہوں نے 350 دہشت گردوں کی ہلاکت کے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا اور بین الاقوامی مبصرین کے لیے کھلی ہے وہ جب چاہیں وہاں جا کر حقیقت دیکھ سکتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے جھوٹ کا جواب سچ سے دیکر بھارت کو سرپرائز کریں گے اور وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے، بھارت صرف ہمارے سرپرائز کا انتظار کرے۔

آج ایک بار پھر ترجمان پاک فوج نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی طیاروں نے آج صبح لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے 6 مقامات پر دشمن کو مصروف رکھا اور کارروائی میں بھارتی فوج کے دو طیارے مار گرائے۔

میجر جنرل آصف غفور  نے مزید بتایا کہ ایک بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جب کہ دوسرا پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں گرا جس کے دونوں پائلٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاکستانی فضائیہ کی جانب سے تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی چند تصاویر ناظرین کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے تباہ کیے گئے بھارتی طیارے کا ملبہ۔ فوٹو: آئی ایس پی آر
پاک فوج کی جانب سے تباہ کیے گئے بھارتی طیارے کا ملبہ۔ فوٹو: آئی ایس پی آر
پاک فوج کی جانب سے تباہ کیے گئے بھارتی طیارے کا ملبہ۔ فوٹو: آئی ایس پی آر


بھارتی طیارے کے ملبے کے پاس پاک فوج کے جوان چوکس کھڑے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
پاک فوج کے جوان تباہ حال بھارتی طیارے کے ملبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کے گرفتار پائلٹ ابھی نند۔ فوٹو: سوشل میڈیا
پاک فضائیہ کے حملے کے بعد عوام وزیراعظم پاکستان کا خطاب سن رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد عوام ٹی وی دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں گرنے والے بھارتی جنگی ہیلی کاپٹر کے ملبے سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں تباہ ہونے والے بھارتی جنگی ہیلی کاپٹر کا ملبہ پڑا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں تباہ ہونے والے بھارتی جنگی ہیلی کاپٹر کا ملبہ پڑا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے کو بھارتی فوجی دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں تباہ ہونے والے بھارتی ہیلی کاپٹر کے ملبے کے پاس سینکڑوں کشمیری کھڑے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں تباہ ہونے والے جنگی ہیلی کاپٹر کے پاس آنے سے کشمیری عوام کو روک رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی 
مقبوضہ کشمیر میں عوام کی بڑی تعداد تباہ ہونے والے بھارتی جنگی ہیلی کاپٹر کے پاس کھڑی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی