Geo News
Geo News

Time 23 جون ، 2020
پاکستان

طالبہ کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی میں حسن اسکوائر کے قریب رہائشی عمارت میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ 

سوشل میڈیا پر  میٹرک کی ایک طالبہ کی  جانب سے  ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں اس نے چند افراد کی جانب سے مبینہ طور پر خود کو اور دیگر خواتین کو ہراساں کیے جانے  کا ذکر کیا تھا۔

لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

پولیس نے خود کو  یونین کا ممبر ظاہر کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے اگر اہل خانہ نے مقدمہ نہیں درج کرایا تو ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔