کیلاشی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے زبردستی راستے سے گزرنے والی خواتین کی تصاویر اور فوٹیج بنانے کی کوشش کی—اسکرین گریب۔

چترال کی لیڈی پولیس نے کیلاش کی خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) چترال کے مطابق لیڈی پولیس سے گرفتاری کا مقصد ملزم کو احساس دلانا تھا کہ چترال کی خواتین کمزور نہیں۔

ملزم ایمل خان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔

کچھ روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ایک نوجوان چترال میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور بدتمیزی کرتا دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے زبردستی راستے سے گزرنے والی خواتین کی تصاویر اور فوٹیج بنانے کی کوشش کی۔

خواتین کے انکار کے باوجود وہ شخص اُن کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کی کوشش کرتا رہا۔

خواتین بچنے کے لیے تیز تیز چلتی رہیں اور چادر اور دوپٹے سے منہ چھپاتی رہیں لیکن وہ شخص ویڈیو بناتا رہا۔

ویڈیو بنانے والا شخص خود کو پولیس اہل کار اور پشاور کا رہائشی ظاہر کرتا رہا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور پولیس کے متحرک ہونے کے بعد خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ملزم ایمل خان نے سوشل میڈیا پر آکر اپنے فعل پر معافی مانگ لی۔

مزید خبریں :