LIVE

کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئرآگئے

ویب ڈیسک
March 03, 2021
 

فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر آگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کل پی ایس ایل کی 5 فرنچائز کے 244 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کراچی کنگز  کے پی سی آرٹیسٹ کی رپورٹ گزشتہ رات موصول ہوئی۔

پی سی بی نے تصدیق کی کہ کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل میں شریک تمام فرنچائزکے کورونا ٹیسٹ کاعمل مکمل ہوگیا جب کہ 4 روز بعد دوبارہ تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔