LIVE

بیساکھی میلہ، سکھ یاتریوں کے قریب رہنے والے 300 افراد کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
April 24, 2021
 

پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عامر احمد نے 200 سکھ یاتریوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کو ناقابل یقین قرار دے دیا۔

ڈاکٹر عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیام کے دوران کسی بھی یاتری نے ایسی کوئی شکایت نہیں کی جس سے اندازہ ہوتا کہ ان میں کورونا کے معمولی سے بھی اثرات موجود ہیں۔

ڈاکٹر عامر نے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران یاتریوں سے براہ راست رابطے میں رہنے والے تقریبا 300 افراد کو آئسولیٹ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں بیساکھی میلے کیلئے 10 دن گزار کر واپس بھارت جانے والے سکھ یاتریوں کو اپنے دیس میں پردیسیوں والے سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان میں بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد 800 سے زائد سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچے تو ان کا کورنا ٹیسٹ لیا گيا۔

بھارتی پنجاب کے چیف سرجن نے 650 میں سے 200 سکھ یاتریوں کو کورونا پازیٹو قرار دیا لیکن جب رپورٹ طلب کی گئی تو چیف سرجن نے کہاکہ سکھ یاتریوں نے وہ رپورٹ پھاڑ دی ہے اور ریکارڈ بھی ضائع کردیا۔