LIVE

کینیڈا میں شہید پاکستانی خاندان کے چاروں افراد کی نمازجنازہ کل اداکی جائےگی

ویب ڈیسک
June 11, 2021
 

کینیڈا میں شہید پاکستانی فیملی کے چاروں افراد کی نمازجنازہ کل لندن اونٹاریو میں ادا کی جائے گی۔

نماز جنازہ کے بعد چاروں پاکستانیوں کی  تدفین بھی  مقامی قبرستان میں کی جائےگی۔

خیال رہےکہ دہشت گرد نے پاکستانی فزیو تھراپسٹ سلمان،ان کی والدہ ، بیوی اور بیٹی کو ٹرک سے کچل دیا تھا۔ واقعے میں مقتول کا کمسن بیٹا زخمی بھی ہوا ہے جس کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔

 کینیڈا کے وفاقی وزیرعمر الغبرا نےکہا  ہےکہ دہشت گردی کا شکار پاکستانی فیملی کو مکمل انصاف ملےگا، اس وقت مسلم دنیا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیےکینیڈا کی طرف دیکھ رہی ہے۔