Geo News
Geo News

Time 14 جون ، 2021
پاکستان

دیگر ممالک میں منظورشدہ ویکسین لگانےکیلیے بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کا احتجاج

بیرون ملک اسٹڈی اور ورک ویزہ پر جانے والے افراد نے ماس ویکسینیشن سینٹر اسلام آباد کے باہر احتجاج کیا اور  حکومت سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ورک پرمٹ اور اسٹڈی ویزہ پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی کورونا ویکسین کے باعث مشکلات کا شکار  ہیں۔

اسلام آباد میں ماس ویکسینیشن سینٹر کے باہر احتجاج  کرتے ہوئے متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ  حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ ایسی ویکسین کا بھی انتظام کرتے جسے سعودی عرب ،برطانیہ اور یورپ تسلیم کرے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ممالک نے فائزر ، ایسٹرا زینیکا اور موڈرنا کو لسٹ میں رکھا ہے جب کہ پاکستان میں ان میں سے صرف ایسٹرا زینیکا ہی دستیاب ہے لیکن وہ بھی 40 سال سے اوپر کے افراد کو لگ رہی ہے۔