LIVE

سندھ میں کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک
June 15, 2021
 

فوٹوفائل

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہفتے میں صرف ایک روز  کاروبار بند رہے گا اور صرف اتوار کے روز کاروبار بند رکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سرکاری اور نجی دفاتر میں 100 فیصد عملہ بلانے کی اجازت دے دی گئی ہےتاہم دفاتر میں آنے والے تمام ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ  پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد نشستوں پر مسافروں کو بٹھانے کی اجازت ہوگی جب کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو ہفتے میں 2 روزہ بندش کی پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پہلی تا پانچویں کلاسز کو بھی 21 جون سے کھولنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم فیصلہ کورونا وائرس کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔