LIVE

واٹس ایپ اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی

ویب ڈیسک
June 20, 2021
 

فوٹوفائل

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین ایپ سے فی الحال فائدہ اٹھانے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کے محتاج ہیں تاہم اب کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے اہم فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔

ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہو گا۔