Geo News
Geo News

Time 19 جولائی ، 2021
دنیا

بغداد میں بم دھماکا، 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں —فوٹو:فائل
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں —فوٹو:فائل

 عراق کے دارالحکومت بغداد میں  دھماکے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا  کہ دھماکا مشرقی بغداد میں صدر کی مارکیٹ میں دیسی ساختہ دھماکا خیز موادسے  کیا گیا۔

اس کے علاوہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں  جبکہ کئی دکانیں جل گئیں۔

دھماکے کی   ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی البتہ اس سے قبل مسلح گروپ  (داعش)   اس علاقے میں اسی طرح کے حملے کرنے کا دعویٰ کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال عراق  کے آبادی والے علاقے میں   یہ تیسرا دھماکا ہے  ، اس سے قبل اپریل میں  صدر شہر میں کار بم حملے میں  4افراد ہلاک ہوگئے تھے۔