LIVE

فائزر کی دو خوراکیں ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف سب سے زیادہ مؤثر ثابت: برطانوی تحقیق

ویب ڈیسک
July 22, 2021
 

برطانوی تحقیق میں کہا گیا ہےکہ فائزر ویکسین کی دو خوراکیں ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف 88 فیصد مؤثر رہیں۔

برطانوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ ایسٹرازینیکا ویکسین کی 2خوراکیں ڈیلٹا ویرینٹ کےخلاف 60 فیصد مؤثر رہیں جب کہ فائزر ویکسین کی ایک خوراک 36 فیصد اور ایسٹرازینیکا کی ایک خوراک 30 فیصد موثررہی۔

دوسری جانب برطانیہ میں گزشتہ روز کورونا کے 44 ہزار 104 کیسز رپورٹ ہوئے اور 73 اموات ہوئیں جب کہ فرانس میں 21539 کیسز سامنے آئے۔

علاوہ ازیں چلی نے روسی کورونا ویکسین اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔