پاکستان
Time 21 جولائی ، 2021

کراچی میں کورونا کی بھارتی قِسم مثبت آنے کی شرح 100 فیصد ہوگئی

کراچی میں بھارت سے پھیلنے والی کورونا کی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح 100 فیصد تک پہنچ  گئی۔

جامعہ کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کے انچارج ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مطابق گزشتہ روز 80 نمونوں کی جینو ٹائپنگ کی گئی اور وہ تمام کیس ڈیلٹا ویرینٹ نکلے۔

ادھر وفاقی وزارت صحت کےحکام کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے اور ایک دن میں مزید 40 افراد وبا سے انتقال کر گئے ہیں جب کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16.46 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق گذشتہ روز کراچی میں 8 ہزار 864 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1393 کیسز مثبت آئے۔

لاہور میں بھی کورونا کیسز کی شرح ساڑھے 6 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں شرح ڈھائی فیصد سے زیادہ رہی۔

حکام کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث اسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں :