Geo News
Geo News

پاکستان

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ وزیراعظم آفس بھیج دیا ہے۔

تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس  کے مطابق وزیراعظم عمران خان  نے تاحال عشرت حسین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

 واضح رہے ڈاکٹر عشرت حسین وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ہیں۔