Geo News
Geo News

Time 12 اگست ، 2021
دنیا

الجزائر میں جنگلاتی آگ سے اموات کی تعداد 65 ہوگئی

شمالی افریقی ملک الجزائر میں لگی جنگلاتی آگ سے اموات کی تعداد 65 ہوگئی ہے —فوٹو: اے ایف پی
شمالی افریقی ملک الجزائر میں لگی جنگلاتی آگ سے اموات کی تعداد 65 ہوگئی ہے —فوٹو: اے ایف پی

شمالی افریقی ملک الجزائر میں لگی جنگلاتی آگ سے اموات کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

فرانسیسی خبر  رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق جنگلاتی آگ کے سبب مرنے والوں میں 28 فوجی بھی شامل ہیں جو جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زیادہ تراموات الجزائر کے ضلع تزی اوزو میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

دوسری جانب الجزائر کے وزیر داخلہ نے بیک وقت 50 مقامات پر لگنے والی جنگلاتی آگ کے پیچھے مجرمانہ ہاتھ کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

ملک میں جنگلاتی آگ سےمتاثرہ علاقوں سے عوام محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں جبکہ فائر فائٹرز اور فوج آگ پر قابو پانےکیلئے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ الجزائر میں پیر کی رات سے تقریباً 50 مقامات پر جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی ہے۔