Geo News
Geo News

Time 13 اگست ، 2021
کھیل

شعیب ملک ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں

قومی ٹیم کے  آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک ڈانس ویڈیو  وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے۔

سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شعیب ملک کی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کرکٹر  کو پیلے رنگ کی اسپورٹس کار میں بیٹھ کر   گانے کی دھن پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


گاڑی کے باہر کھڑے شخص کو بھی اسی گانے پر شعیب ملک کا ساتھ دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شعیب ملک کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ویڈیو  پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے شعیب ملک کے ڈانس کو سستے نشے کا نقصان قرار  دیا جبکہ طلحہ نامی صارف نے شعیب ملک کو ملنگ قرار  دیا۔

کئی صارفین شعیب ملک کی حمایت میں بھی سامنے آئے  ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر  انسان سلیبریٹی ہو جائے تو کیا تھوڑا بہت انجوائے بھی نہیں کر سکتا۔