LIVE

سیمی فائنل میں شکست، بابر کے والد نے بیٹے اور ٹیم سے ملاقات میں کیا کہا؟

ویب ڈیسک
November 13, 2021
 

اعظم صدیقی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کھانے کے بعد کچھ وقت ملا جس میں بار سے گفتگو ہوئی—فوٹو:بابر اعظم/انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور بیٹے کے ساتھ ہونے والی مختصر ملاقات کے بارے میں بتایا۔

اعظم صدیق نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کھانے کے بعد کچھ وقت ملا جس میں بابر سے گفتگو ہوئی۔

انہوں نے لکھا کہ بابر سمیت پوری ٹیم کو اب تک کی کارکردگی پر شاباشی دی اور یقین دلایا کہ ہم فخر سے سر اٹھا کر گھر جارہے ہیں اور آگے دل جمعی، حوصلے اور اعتماد سے کھیلنے کی تاکید کی۔

اعظم صدیق نے اپنی پوسٹ میں دعائیہ کلمات لکھے کہ ٹیم پاکستان اللہ آپ کا حامی و ناصر ہے اور رہے گا انشا اللہ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ولڈکپ میں اپنا سفر ختم کرنے کے بعد 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے دبئی سے بنگلادیش پہنچی ہے۔

 ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔