LIVE

عمران خان نے فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

ویب ڈیسک
January 28, 2023
 

عمران خان نے خط میں دوران حراست فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی— فوٹو: پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے نام خط لکھا ہے۔

عمران خان نے خط میں دوران حراست فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی اور اعظم سواتی اور شہباز گل پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ دیا۔

خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا وقار کے خلاف اقدامات آئین کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔