LIVE

لاہور میں آج پہلا کوالیفائر ہوگا یا نہیں؟ پی سی بی نے بیان جاری کردیا

ویب ڈیسک
March 15, 2023
 

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا/ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج لاہور میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل  کے پہلے کوالیفائر سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

پی سی بی نے ٹوئٹر پر  جاری بیان میں بتایا کہ آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔