LIVE

سندھ حکومت کا رمضان میں مزید روٹس پر الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
March 25, 2023
 

یلو لائن پروجیکٹ پر بھی جلد کام شروع ہوجائے گا: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن/ فائل فوٹو

سندھ حکومت نے ماہِ رمضان میں مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن پروجیکٹ پر بھی جلد کام شروع ہوجائے گا، کراچی کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی توقعات پر پورا اترنا پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے اسی لیے  ماہ رمضان میں مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔