LIVE

اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنے والے 3 دہشتگرد جہلم سے گرفتار

ویب ڈیسک
June 23, 2024
 

فوٹو: فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے جوانوں کو شہید کرنے والے 3 دہشت گردوں کو جہلم سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، دہشتگرد گوادر کے رستے ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں بلال، عابد اور گل فران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 10 روز قبل ڈومیلی موڑ جہلم کے قریب اے این ایف کے 3 جوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا تھا۔

tرجمان اے این ایف کے مطابق ڈیوٹی پر مامور اے این ایف ٹیم نے جہلم کے قریب ترکئی ٹول پلازہ پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی۔

تعاقب کے دوران ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے این ایف کے جوان اور ایک سویلین شہید ہو گیا۔