Time 12 جون ، 2024
جرائم

اے این ایف ٹیم پر منشیات اسمگلروں کی فائرنگ، 2 جوانوں سمیت 3 افراد شہید

اے این ایف ٹیم پر منشیات اسمگلروں کی فائرنگ، 2 جوانوں سمیت 3 افراد شہید
شہادت پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور لانس نائیک مظہر شامل ہیں: ترجمان/ فوٹو اے این ایف

راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) ٹیم پر منشیات اسمگلروں کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ڈیوٹی پر مامور اے این ایف ٹیم نے جہلم کے قریب ترکئی ٹول پلازہ پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی۔

ترجمان نے بتایا کہ تعاقب کے دوران ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے این ایف کے 2 جوان اور ایک سویلین شہید ہو گیا۔

اے این ایف ترجمان نے مزید بتایا کہ شہادت پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور لانس نائیک مظہر شامل ہیں۔

مزید خبریں :