LIVE

شدید گرمی اسقاط حمل کا سبب بن سکتی ہے: تحقیق

ویب ڈیسک
June 26, 2024
 

امریکا میں ہونے والی تحقیق میں شدید گرم موسم میں حاملہ خواتین کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے/ فائل فوٹو

امریکا میں ہونے والی  نئی تحقیق میں  طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ شدید گرمی دیگر  بیماریوں کے ساتھ اسقاط حمل کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

امریکا میں ہونے والی تحقیق میں شدید گرم موسم میں حاملہ خواتین کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے کیوں کہ ماہرین کے نزدیک بے احتیاطی حمل میں پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔

تحقیق کے مصنفین میں شامل  ڈاکٹر سجاتھا ریڈی کے مطابق  شدید گرم درجہ حرارت اسقاط حمل کا خطرہ بڑھاسکتا ہے لہٰذا حاملہ خواتین کو اس موسم کے دوران جسم کو ٹھنڈا رکھنے جیسے حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔

نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ  جارجیا میں 4  یا زائد دن رہنے والا شدید گرم درجہ حرارت قبل از پیدائش کا سبب بنا، درجہ حرارت میں اضافے سے 37 ہفتوں سے بھی کم وقت میں قبل از وقت پیدائش جیسے واقعات میں اضافہ ہوا۔

 نئی تحقیق کے مطابق امریکا میں شدید گرمی کی لہر لاکھوں کی تعداد میں حاملہ خواتین کو متاثر کررہی ہے تاہم ماہرین متفق ہیں کہ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ماں اور بچے کی صحت کو خطرے سے بچایا جاسکتا ہے۔

 طبی ماہرین کی جانب سے حاملہ خواتین کو دیے گئے مشوروں کے مطابق 

٭ حاملہ خواتین  باہر جاتے وقت فٹ کپڑے پہننے سے گریز کرکے  ڈھیلے کپڑوں کا انتخاب کریں۔

٭  پانی، پانی اور زیادہ سے زیادہ  پانی پئیں۔

 ٭  دن میں دھوپ  کے وقت  باہر نکلنے سے گریز  کریں۔