LIVE

حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا

ویب ڈیسک
July 02, 2024
 

حکومت نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی کیلئے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا۔

حکومت رکن و ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب کو خط لکھا ہے اور خط میں چیئرمین پی اے سی کیلئے 4 نام مانگے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق چیئرمین پی اے سی کیلئے سینیئراورتجربہ کار لوگوں کے نام دیے جائیں اور باہمی رضامندی سےدیےگئےناموں میں سے چیئرمین پی اےسی کاانتخاب کیاجائےگا۔