05 ستمبر ، 2014
پسرور......پسرورمحلہ فیصل کالونی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق،3 زخمی ہو گئے۔پسرور کے محلہ فیصل کالونی میں تیز بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے میاں،بیوی ،بیٹا جاں بحق اور3 بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق دو روز سے مسلسل بارش کے پڑنے سے بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی اور گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی اور چار بچے ملبے تلے دب گئے۔جنہیں ریسکیو کرکے ملبے تلے سے نکالا گیا تاہم میاں ،بیوی اور ایک بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ 3 بچوں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔