05 فروری ، 2015
کراچی....... معروف سیاستداںوسابق صوبائی وزیرعلی بخش شاہ (پپوشاہ)نے اپنی اہلیہ سینیٹریاسمین شاہ کے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے متصل خورشیدبیگم سیکریٹریٹ میںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامرخان سے ملاقات کی اورحالیہ دنوںمیںایم کیوایم کے کارکنان کی ہونیوالی شہادتوںپردلی تعزیت اورافسوس کا اظہار کیا ۔علی بخش شاہ نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اورسندھ کے حق کے لئے ایم کیوایم کی جدوجہدکوسراہتے ہوئے مل جل کرپاکستان خصوصاًصوبہ سندھ کی ترقی ،عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی امید کا اظہار کیا اوراس سلسلے میںاپنی جانب سے ہرقسم کے تعاون کی پیشکش کی اورکارکنان کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور قائد تحریک الطاف حسین سمیت تمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل کے لئے دعائیںکیں۔دریںاثناء عامرخان نے ایم کیوایم کے مرکزآمدپرعلی بخش شاہ اوران کی اہلیہ سینیٹر یاسمین شاہ کاشکریہ اداکیااور انہیںالطاف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکہا۔اس موقع پرحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سلمان مجاہدبلوچ،عادل صدیقی ، اشفاق منگی، ہیر سوہو ،ناہیدبیگم اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان محمدیوسف اورشیرازمسعودبھی موجودتھے۔دریں اثنا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی (KMOC)کی سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کی تنظیم نو کا اعلان کردیا ہے ۔ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہونے والے اجلا س سے اراکین رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل اور گلفراز خان خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین ملک میں گزشتہ 68سالوں سے رائج کرپٹ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کی عملی جدوجہد کررہے ہیں۔دریں اثناء کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کی نومنتخب سینٹرل کوآرڈینشن کمیٹی کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق انچارج رخ اعظم ،جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ، سید احمد رضا ، سید معین الدین احمد اراکین حاجی منظو ر احمد جوکھیو ، عبدالقادر بلوچ ، سید نعیم لی ، منظور احمد بروہی ، لیاقت علی جمالی ،محمد رفیق الحسینی ،نثار احمد شر ، ممتا ز علی عمرانی ، میربیگ ڈومکی ، رشید احمد جوکھیو، جمیل احمد ، محمد اویس ، شاہد ہوت ، راجہ منور حسین ، بشیر احمد بھٹو شامل ہیں ۔