30 اپریل ، 2012
لاہور … جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ صدر آصف زرداری نے اپنے مفاد ات کیلئے وزیراعظم کے باوقار عہدے کو ذاتی انا کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ منصورہ سے جاری اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 4 سالہ دور اقتدار میں یہ ثابت ہوگیاہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعت اپنی آئینی، قانونی اور ریاستی ذمہ داری پوری کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے آن ریکارڈ کہا تھا کہ پیپلز پارٹی، اے این پی، ایم کیو ایم بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔