پاکستان
30 اپریل ، 2012

امریکی پولیٹیکل قونصلر کی دفتر خارجہ طلبی، ڈرون حملے پر احتجاج

امریکی پولیٹیکل قونصلر کی دفتر خارجہ طلبی، ڈرون حملے پر احتجاج

اسلام آباد … دفتر خارجہ نے امریکی سفارتکار کو طلب کرکے گزشتہ روز میرانشاہ میں ڈرون حملے پر احتجاج کیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر جوناتھن پراٹ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی ڈرون کے حملے پر احتجاج کیاگیا۔ واضح رہے کہ میرانشاہ میں اسکول کی عمارت پر ڈرون حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید خبریں :