Geo News
Geo News

پاکستان
07 فروری ، 2015

کراچی ادبی میلے کا دوسرا دن،مختلف تقریبات،ادیب و قاری اکھٹے

کراچی ادبی میلے کا دوسرا دن،مختلف تقریبات،ادیب و قاری اکھٹے

کراچی ......چھٹا کراچی لٹریچر فیسٹول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے ۔مختلف تقریبات میں پاکستان سمیت 9ممالک کے ادیب شریک ہیں جبکہ عوام اور طلبا نے زبردست دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ہوٹل میں جاری ادبی میلے میں عوام کی بڑی تعداد کتابوں میں دلچسپی لے رہی ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے 2سو 20 ادیب ،شعرا اور دانشوروں کو ایک ہی چھت کے نیچے یکجارکھنے والا یہ میلہ کل تک جاری رہیگا۔جدھر نگاہ اٹھائیں، علم سے شغف رکھنی والی شخصیات سے ملاقات ہوتی ہے۔ اردو کی معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض نے جیو نیوز کو اپنی نئی نظم سنائی۔کتابی چہرے سے فیس بک تک کے عنوان پر دلچسپ تبصرہ کرنے کے بعد امجد اسلام امجدکا کہنا تھا کہ کتاب سے دوستی انمول رشتہ ہے۔معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین نے ادب کی دنیا میں قدم رکھنے والوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔ادبی میلے میں موجود شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ چاہے حالات جیسے بھی ہوں، وہ پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے۔کہتے ہیں کتابیں بولتی ہیں۔ لیکن آپ کراچی لٹریچر فیسٹول میں آکر ان کتابوں کے رائٹرز سے خود ہم کلام ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :