Geo News
Geo News

پاکستان
08 فروری ، 2015

ایم کیو ایم کی قیادت خواتین کی تکریم پر یقین نہیں رکھتی،پی ٹی آئی

ایم کیو ایم کی قیادت خواتین کی تکریم پر یقین نہیں رکھتی،پی ٹی آئی

راولپنڈی .......تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر منزہ حسن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور اس کی قیادت خواتین کی عزت و تکریم پر یقین نہیں رکھتی۔ الطاف حسین نے پاکستانی خواتین کےلیے جو زبان استعمال کی اس پر وہ معافی مانگیں۔تحریک انصاف کے شعبہ خواتین کی صدر منزہ حسن نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر کی خواتین تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، الطاف حسین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انہوں نے ملکہ برطانیہ سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ منزہ حسن نے کہا کہ الطاف حسین اخلاقی حدود کو پامال کر رہے ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ نے ایم کیو ایم کی سفاکانہ سیاست کا پردہ چاک کیا ،واضح ہو چکا ہے کہ ایم کیو ایم اور اس کی قیادت خواتین کی عزت و تکریم پر یقین نہیں رکھتی۔

مزید خبریں :