09 فروری ، 2015
قاہرہ.........قاہرہ میں فٹ بال شائقین سے جھڑپ میں تین پولیس اہل کاروں سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ ہنگامہ آرائی مصر کے دارالحکومت میں ایک فٹ بال کلب کے مداحوں اور پولیس کے درمیان ہوئی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران بیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، مصری وزارت صحت کے مطابق ، ہنگاموں کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک فٹ بال کلب کے مداح میچ دیکھنے کے لیے زبردستی اسٹیڈیم میں داخل ہونا چاہتے تھے۔