Geo News
Geo News

پاکستان
09 فروری ، 2015

چکوال سے پنڈی جانیوالی بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی

چکوال سے پنڈی جانیوالی بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی

راولپنڈی .....راولپنڈی میں کاک پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس الٹنے سے 16 مسافر زخمی ہو گئے جبکہ 7مسافروں کی حالت تشویشناک ہے ۔راولپنڈی میں کاک پل کے قریب چکوال سے پنڈی جانے والی بس کو تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بس حادثے میں 16 مسافر زخمی ہو گئے جبکہ 7مسافروں کی حالت تشویشناک ہے ۔ مسافروں کو پمز اور راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرئیوار کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

مزید خبریں :