پاکستان
09 فروری ، 2015

شرانگیزی جاری رہی توہمارےہاتھ ،عمران کا گریبان ہوگا،فیصل سبزواری

شرانگیزی جاری رہی توہمارےہاتھ ،عمران کا گریبان ہوگا،فیصل سبزواری

کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایسی شرانگیزی جاری رہی تو ہمارے ہاتھ ہوں گےاور عمران خان کا گریبان۔عمران خان نےالطاف حسین اورایم کیوایم کےخلاف پہلےبھی اس طرح کی باتیں کی ہیں،شیشے کے گھر میں بیٹھ کر ایسی باتیں نہ کریں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ جوانگلی کے منتظر ہوں وہ جمہوریت کی باتیں کرتے ہوئے اچھے نہیں لگتے،عمران خان کا مرض زبان پرلاتے ہوئے شرم آتی ہے۔

مزید خبریں :