Geo News
Geo News

پاکستان
09 فروری ، 2015

ایم کیو ایم اور الطاف حسین لازم وملزوم ہیں ،فاروق ستار

ایم کیو ایم اور الطاف حسین لازم وملزوم ہیں ،فاروق ستار

کراچی ......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان کالعدم تحریک طالبان کےامیدوار تھے ،طالبان نےاعلان کیاتھاکہ عمران خان کووزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔نائن زیرو پر پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سانحہ پشاوربدترین دہشتگردی تھی،اسےسانحہ بلدیہ کیساتھ ایک پلڑےمیں ڈال دیاگیا،عمران خان نےسمندرپارپاکستانیوں کوواضح پیغام دیاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں، عمران خان کایہ پیغام معاشی دہشتگردی اور سول نافرمانی ہے،اس مرتبہ بھی یہ سازش ناکام ہوگی،الطاف حسین اورایم کیوایم لازم ملزوم ہیں،عمران خان کی پریس کانفرنس واضح اشارہ ہےکہ ایم کیوایم اورالطاف حسین الگ الگ ہیں،ایم کیوایم کوسانحہ بلدیہ میں ملوث کرکےسانحہ پشاورکےشہیدبچوں کےخون سےغداری ہورہی ہے،اس اشتعال انگیزی سےجوخلاپیداہوگااسے غیرجمہوری قوتیں پُرکریںگی،انھوں نے کہا کہ بےبنیاداورجھوٹی جےآئی ٹی رپورٹ کوبنیادبناکرہوادی جارہی ہے،سانحہ پشاورکوبلدیہ فیکٹری سانحےسےجوڑاجارہاہے،اس اشتعال انگیزی سےسیاسی کشیدگی کوہوادی گئی،سیاسی قومی اتفاق رائےکوڈی ریل کیاجائےتواندازہ لگالیں اس سےجمہوریت کمزورہوگی۔دریں اثنا حق پرست رکن سندھ اسمبلی روف صدیقی نے کہا کہمتحدہ قومی موومنٹ خودبھی تحریک انصاف کےساتھ نہیں بیٹھناچاہتی۔

مزید خبریں :