Geo News
Geo News

پاکستان
09 فروری ، 2015

سندھ پولیس کی تنخواہوں کا کیس ،ہائیکورٹ کا متعلقہ حکام کو نوٹس

سندھ پولیس کی تنخواہوں کا کیس ،ہائیکورٹ کا متعلقہ حکام کو نوٹس

کراچی........سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے مساوی کئے جانے سے متعلق درخواست پرچیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ندیم اختر پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزا کا مؤقف ہے کہ خیبرپختونخوا اورپنجاب کے بعدبلوچستان حکومت نے بھی پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کردیا ہےجبکہ سندھ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔سندھ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ہمراہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے فرنٹ لائن پر ہے اورکئی اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔عدالت نےدرخواست پرچیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

مزید خبریں :