Geo News
Geo News

کھیل
10 فروری ، 2015

وارم اپ میچ: پاکستان کل انگلینڈ سے مد مقابل ہوگا

 وارم اپ میچ:  پاکستان کل انگلینڈ سے  مد مقابل ہوگا

ایڈیلیڈ ........پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں بنگلا دیش کو تو ہرا دیا اب اس کا مقابلہ انگلینڈ کے ساتھ کل ہے۔ یعنی کمبی نیشن بنانے اور کھلاڑیوں کو آزمانے کا آخری موقع ہے۔ پاکستان ٹیم جو گھر سے نکلی ،ورلڈ کپ مشن پر لیکن کامیابی کے لیے ترستی رہی۔البتہ بنگلا دیش کے خلاف کچھ ردھم میں آئی۔ گرین شرٹس نے آسانی سے نہ سہی فتح ضرور حاصل کر لی۔انجریز اور دیگر مسائل میں گھری ٹیم پاکستان کا اب انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ ہے ۔دونوں ٹیمیں کل ایڈیلیڈ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔کسے آزمانا ہے ،کہاں کھلانا ہے ،یہ ہے تجربات کا آخری موقع کیونکہ اس کے بعد تو بس جنگ ہی ہے۔پہلےروایتی حریف بھارت کے ساتھ ، پھر ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقا اور دیگر ٹیموں کے خلاف ۔

مزید خبریں :