100451
407893 پاکستانیو جان لو! عمران خان رانگ نمبر ہے،خالدمقبول صدیقی

پاکستان
10 فروری ، 2015

پاکستانیو جان لو! عمران خان رانگ نمبر ہے،خالدمقبول صدیقی

پاکستانیو جان لو! عمران خان رانگ نمبر ہے،خالدمقبول صدیقی

کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانیو جان لو! عمران خان رانگ نمبر ہے،عمران خان قوم کو رانگ سائیڈپرلےجارہا ہے، پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے،لکھ دوپاکستان کے درودیواروں پر کہ عمران خان رانگ نمبر ہے،وقت کی قید میں جکڑے ہوئے لوگوں سن لو، الطاف سمٹا ہےنہ سمٹےگا۔ایم کیو ایم کے رہنما اور جوائنٹ انچارج رابطہ کمیٹی خالدمقبول صدیقی نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ اجتماع الطاف حسین سےمحبت کیلئے ہے کسی سے نفرت کے اظہار کیلئے نہیں، الطاف حسین سےمحبت کامطلب جہالت، منافقت اورغلامی سےنفرت کا اظہار ہے،ایسے لوگ ہر دور میں ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے، 1978ءسے لوگوں کی خواہش رہی ہے کہ الطاف حسین کو تحریک سے جدا کیا جاسکے، ایم کیو ایم کے کارکنوں کو کوئی طاقت الطاف حسین سے جدا نہیں کرسکتی،لوگوں کے اصل چہروں کو بے نقاب کرنا الطاف حسین کی تحریک کاکام ہے،پاکستانیو جان لو، عمران خان رانگ نمبر ہے،قوم کو اس دھوکے پر اہلیان کراچی نہیں جانےدیں گے،چلوکہ منزل بلارہی ہے،پاکستان کوبچانےکیلئےآخری معرکہ شروع ہونےکوہے۔خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ پوراپاکستان خوش نصیب ہےکہ قائدکی صورت میں الطاف حسین میسر ہے،نافقت کی دکانیں بند ہونے جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا دوست، اپنا بھائی کہنے اور سیاسی حمایت کرنے والا بھی دہشت گرد ہے، دہشت گردوں کےحامیوں کوبھی فوجی عدالتوں میں پیش کیاجائے،دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید خبریں :