30 اپریل ، 2012
واشنگٹن …عام طور پر دنیا بھر میں بیمار اور کومہ میں مبتلا افراد کو پلاسٹک کی ٹیوب کے ذریعے ناک سے خوراک دی جاتی ہے تاکہ وہ زندہ رہ سکیں لیکن امریکہ میں صحتمند افراد نے بھی چند دنوں میں اپنا وزن گھٹانے کیلئے اس طریقے پر عمل کر نا شروع کر دیا ہے ۔ ماہر ڈاکٹر زکا متعارف کر دہ یہ طریقہ کار مشکل تو ضرور ہے لیکن اس پر عمل کر نے کے بعد حیر ت انگیز طور پر 10دن میں 20پونڈ وزن کم کیا جارہا ہے۔ اسمارٹنس کا روگ پالے افراد کو پلاسٹک کی نالی کے ذریعے ناک سے جسم کے اندر مائع کی شکل میں تیار کردہ خاص غذا دی جاتی ہے جو کہ پروٹین ،چکنائی اور پانی پر مشتمل ہو تی ہے۔دس دن تک ناک کے ذریعے یہ غذالینے کے بعد روزانہ 800 کیلو ریز جسم میں داخل ہو تی ہیں جبکہ نہایت تیز رفتاری سے اضافی چکنائی ختم بھی ہو نا شروع ہو جاتی ہے۔اس طریقہ کار کے ذریعے امریکہ بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد دس دن میں20پونڈ وزن کامیابی سے کم کر چکے ہیں اور دوسری جانب ان کے جسم پر کوئی مضر اثرات بھی رونما نہیں ہوئے۔