11 فروری ، 2015
تھرپارکر.....تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف امراض میں مبتلا ہوکر ایک بچہ انتقال کر گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق غذائی قلت کے باعث سول اسپتال مٹھی میں 3 ماہ کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔رواں ماہ انتقال کر جانےوالے بچوں کی تعداد 17 ہوگئی۔غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا،روز بروز بچوں کی اموات کا سلسلہ سنگین صورتحال اختیار کررہا ہے۔