11 فروری ، 2015
کرائسٹ چرچ........کرکٹ ورلڈ کپ 2015کے وارم اپ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 134رنز سے شکست دے دی ہے ۔کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 331رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ، کیوی ٹیم کی جانب سے کپتان برینڈن مکولم نے 59اور کین ولیمسن کے 66رنز نمایاں رہے،افریقی ٹیم کی جانب سے ورنن فیلنڈر ،کائل ابٹ اور وین پارنل نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔ ہدف کے تعاقب میں افریقی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور صرف 31رنز کے اسکور پر اپنی 4وکٹیں گنوا چکی تھی،جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے صرف جین پال ڈومنی کے 80رنز اور ورنن فیلنڈر 57رنز نے کیوی بالرز کے سامنے مزاحمت کیتاہم اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے اور پوری ٹیم 197رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، کیوی ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 5شکار کیے جبکہ ڈینیل ویٹوری اور مچل میک کلیناگین نے 2,2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔