12 فروری ، 2015
سڈنی.........قواعد کی خلاف ورزی پر قومی ورلڈ کپ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے 45منٹ تاخیر سے ہوٹل واپس آنے پر 8کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔ان کھلاڑیوں میں سابق کپتان شاہد آفریدی، اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ بولر بلاول بھٹی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں کیوں جیتی۔ اس کا راز ٹیم ڈسپلن ہے جس کا قبلہ ایک ہفتہ قبل منیجر نوید اکرم چیمہ نے درست کیا تھا۔ورلڈ کپ کے آغاز میں رہ گئے ہیں صرف 2دن،پاکستان ٹیم نے وارم اپ میچز جیت کر حریفوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی،لیکن قومی ٹیم کی فتوحات کا کیا راز ہے،کیا کھلاڑیوں کا ٹریننگ شیڈول بہتر ہوا ہےیا مصباح الحق کپتا نی میں کوئی نئی جدت لائے ہیں،ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ ٹیم منیجرنوید اکرم چیمہ نے وارم اپ میچز سے پہلے کھلاڑیوں پر سختی کی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے فیلڈ پر فائٹ کی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے 45منٹ تاخیر سے ہوٹل واپس آنے پر 8کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔ ان کھلاڑیوں میں سابق کپتان شاہد آفریدی، اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ بولر بلاول بھٹی شامل ہیں۔ شاہد آفریدی اور احمد شہزاد پر تین سو آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ عائد ہوا، کھلاڑیوں نے منیجر سے وعدہ کیا ہے کہ میگا ایونٹ کے دوران وہ ٹیم کرفیو اور ڈسپلن کا خیال رکھیں گے۔