12 فروری ، 2015
اسلام آباد.......پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا پارٹی کا حصہ ہیں یا نہیں پارٹی فیصلہ کرے گی،ذوالفقار مرزا پیپلزپارٹی کو میری پارٹی بھی کہہ رہے ہیں اور چیئرمین کے خلاف بیان بازی بھی کر رہے ہیں۔ مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول کے درمیان سمجھنے سمجھانے کی باتیں ہورہی ہیں، بلاول بھٹو قائد ہیں، ان کے ذہن میں کوئی بات ہے تو اسے دشمنی کا نام نہیں دینا چاہیے۔