Geo News
Geo News

پاکستان
12 فروری ، 2015

ڈاکٹر عامر لیاقت کی میزبانی میں ’’انعام گھر پلس‘‘کل شروع ہو گا

ڈاکٹر عامر لیاقت کی میزبانی میں ’’انعام گھر پلس‘‘کل شروع ہو گا

کراچی.........انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔ کل شام سے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی میزبانی میں جیو سے ایشیاءکے سب سے بڑے تفریحی اور انعامات سے بھر پور فیملی شو ”انعام گھرپلس“ کا آغاز ہورہاہے۔ یہاں انعامات کی ایسی برسات ہو گی، جس کی کوئی مثال نہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے جس دن سے ”انعام گھرپلس“ کی تاریخ کااعلان کیا اُس دن سے ناظرین کاجوش وخروش اپنے عروج پر پہنچ گیاہے۔گزشتہ برس انعام گھر کی فقیدالمثال کامیابی کے بعد عوام الناس کی ایک بڑی تعداد جن میں بچے ، بوڑھے ، نوجوان، خواتین اور زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں ،اس تجسس میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ منفرد اوراچھوتے پروگرام پیش کرنے کے حوالے سے خاص شہرت رکھنے والے ڈاکٹرعامرلیاقت حسین ”انعام گھرپلس“ میں کون سے منفردپروگرام اور تفریحی مقابلے پیش کرنے والے ہیں؟اور انعامات کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لیے اُنہیں کیاجتن کرنے ہوں گے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو اِن دنوں ہر گھرکاموضوع بنے ہوئے ہیں۔ٹی وی اسکرین پر”انعام گھرپلس“کاLogoنشرہونے کے بعد سے ناظرین کے تجسس اورجوش میں کئی گنااضافہ ہوگیاہے۔کل رات جیو سے اس پروگرام کا آغاز ہوگا اورناظرین یہ پروگرام ہر جمعے اور ہفتے کی رات7بج کر 30 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ”انعام گھرپلس“ کی صورت میں ایک اور تاریخ ساز پروگرام پیش کرنے کااعزازحاصل کررہے ہیں جنہیں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرنے پر گزشتہ برس ملکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے میڈیاکاسپراسٹار قراردیا تھا،حال ہی میں میڈیا کے لیے اُن کی بے مثال خدمات پردنیا کے معتبر ادارے نے اُن کا نام ایک مرتبہ پھر دنیا کی 500بااثرترین مسلمان شخصیات میں شامل کیا ہے جو جیونیٹ ورک اور تمام پاکستانیوں کے لیے باعث فخر ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ہمیشہ انفرادیت کو اہمیت دی ہے یہی وجہ ہے کہ اِن کے کریڈٹ پر لاتعداد ایسے پروگرام ہیں جنہیں لوگ آج تک بھول نہیں پائے جس کی ایک اور نمایاں مثال ”صبح پاکستان“ کی شکل میں پیش کیاجانے والا مارننگ شو ہے جس نے کامیابی اور مقبولیت کے نو سالہ ریکارڈ کو پاش پاش کیا اور ناظرین کا پسندیدہ ترین مارننگ شو بن گیا۔ میڈیاکے غیرجانبدار تجزیہ نگاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ماضی کی شاندار روایات کے امین ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اس مرتبہ بھی ناظرین کی توقعات اور دنیا بھر میں مقیم اپنے کروڑوں مداحوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے اوراُس حیران کن پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔

مزید خبریں :